ہسپتالوں میں تمام ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں ، ڈی سی چمن

جمعرات 12 جون 2025 21:55

C چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت روٹین ایمونائزیشن کے حوالیسے محکمہ صحت کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عصمت اچکزئی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید ایم ایس اور محکمہ صحت کے دیگر افسران شریک تھے ڈی سی چمن کو اجلاس میں ضلع کی تمام ہیلتھ یونٹس بی ایچ یوز ڈسپنسریز رورل ہیلتھ سنٹرز اور ضلع میں موجود محکمہ صحت کی کارکردگی ایمرجنسی و دیگر ادویات آلات مشینریاور دیگر ضروری سہولیات اور سامان کے حوالیسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس میں ضلع کی تمام ہیلتھ یونٹس اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات کی فراہمی اور مشینری کے حوالیسے ڈی سی چمن کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں ڈی سی چمن نے کہا کہ ہسپتالوں میں تمام ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں تا کہ ہم بے سہارا لوگوں کی علاج و معالجہ میں کامیاب ہوں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہوتے ہیں لہذا ڈاکٹرز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات کو ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :