
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی
حکومت کی جانب سے عوام کو مکمل ریلیف دینے سے گریز، آئندہ 15 دنوں کیلئے ڈیزل بھی مہنگا کر دیا گیا
محمد علی
جمعرات 31 جولائی 2025
23:57

(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس میں دعوٰی کیا گیا کہ یکم اگست سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو سکتی ہے۔
بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد یکم اگست سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یکم اگست سے پٹرول 9 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل بھی 3 روپے سے زائد سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔ بتایا گیا کہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 9 روپے7 پیسے اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں3 روپے73پیسے کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 168روپے 73پیسے سے کم ہوکر 159روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی فی بیرل قیمت75.27ڈالر سے کم ہو کر73.19 ڈالر پر آگئی جبکہ پیٹرولیم پر فی بیرل پریمیم 9.61ڈالر سے کم ہو کر6.74 ڈالر پر آگیا، کسٹمز ڈیوٹی بھی 15روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 14روپے 29 پیسے پر آگئی۔ تاہم حکومت نے پٹرول 9 روپے سستا کرنے کے بجائے 7 روپے سستا کیا، جبکہ ڈیزل سستا کرنے کے بجائے مزید مہنگا کر دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پتا نہیں تم اتنی منفی سوچ کیوں رکھتے ہو؟ صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، حافظ نعیم
-
پنجاب میں اضافی اسکریننگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پولیس کی وضاحت
-
پنجاب حکومت وفاق کو کمزور کر کے شہباز شریف سے انتقام لینا چاہتی ہے ، ندیم افضل چن
-
ڈیٹا شیئرنگ میں ناکامی ،انڈونیشیا نے ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس معطل کردیا
-
پاکستان اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیمیں بھی مصافحے سے گریزاں
-
نادرا نے انتقال کر جانے والے افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کا عمل مزید آسان کردیا
-
کبھی پنجاب سے نفرت اور تعصب کی عینک اتار کر دیکھ لیجئے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جواب
-
ملک میں شوگر، نزلہ، کھانسی، اینٹی بائیوٹک و دیگر عام استعمال کی ادویات پھر سے مہنگی
-
ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی سپورٹ نہ کرے، شرجیل میمن
-
حکومت کے تجارتی ڈیٹا میں 11 ارب ڈالر کے فرق کا انکشاف
-
بھارت میں کھانسی کا شربت پینے سے کئی بچے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.