فیصل آباد پولیس نے قتل،راہزنی،نقب زنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 12 جون 2025 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) فیصل آباد پولیس قتل،راہزنی،نقب زنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ۔سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ گلبرگ کی بڑی کارروائی قتل،راہزنی،نقب زنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم عابد محمود کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ گلبرگ عدیل اکرم چیمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوۓ اشتہاری ملزم عابد محمدد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم تھانہ گلبرگ کے مقدمہ 1512/24بجرم ، 302,324,354,186ت پ اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں تھانہ گلبرگ پولیس کو مطلوب تھا۔گرفتار اشتہاری سنگین نوعیت کے مقدمات ڈکیتی رابری اور دیگر 23 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہےاور پولیس کو مطلوب تھا تھانہ گلبرگ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔