اسلام آباد پولیس جنرل تھانے میں پہلی مرتبہ خاتون ایس ایچ او تعینات

جمعہ 13 جون 2025 02:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) اسلام آباد پولیس جنرل تھانے میں پہلی مرتبہ خاتون ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ، اسلام آباد پولیس کی تاریخ میں پہلی بار مردوں کے تھانے میں خاتون سب انسپکٹر کو ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا،خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی کا فیصلہ اسلام آباد پولیس میں صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے لئے کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنرل تھانے میں خاتون ایس ایچ او کو تعینات کر دیا گیا، مردوں کے تھانے میں اسلام آباد پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خاتون سب انسپکٹر مصباح شہباز کو تھانہ پھلگران میں ایس ایچ او کو تعینات کیا گیا ہے ،اس سلسلہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے تعیناتی کے باقاعدہ احکامات بھی جاری کردئیے ہیں،انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس جنرل تھانے میں پہلی مرتبہ خاتون ایس ایچ او کو تعینات کرنے کا فیصلہ اسلام آباد پولیس میں صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے لئے کیا گیاہے ،انہوں نے مزید کہا کہ اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید تھانوں میں بھی خواتین پولیس افسران کو موقع دیا جائے گا، اسلام آباد پولیس کے دیگر چھ تھانہ جات میں بھی نئے ایس ایچ اوز کو تعینات کیا گیا ہے ،جس میںعالمگیر خان کو ایس ایچ او کورال ،زاہد حسین کو تھانہ نیلور، شاہنواز ڈوگر کو ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی جبکہ بسرین اختر کو ایس ایچ او تھانہ ویمن تعینات کیا گیا ہے ،اسی طرح ناقص کارکردگی اور جرائم کے انسداد میں ناکامی پر تھانہ کورال ،تھانہ پھلگراں ،تھانہ شمس کالونی اور تھانہ لوہی بھیر کے ایس ایچ اوز کو معطل کرکے "ریسکیو "15- کلوز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :