راولپنڈی پولیس کی منشیا ت کے خلاف کارروائیاں، دو افرد گرفتار

بنی پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 15 لیٹر شراب برآمد کر لی

جمعہ 13 جون 2025 02:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کی منشیا ت کے خلاف کارروائیاں، 02افرد گرفتار، ساڑھی3کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 01 کلو 860 گرام چرس برآمد کی، مندرہ پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 01 کلو 860 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بنی پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 15 لیٹر شراب برآمد کی، نصیرآباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکیا، سول لائنز پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکیا، چونترہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا، کہوٹہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔