شکارپور میں جون کی گرمی نے اپنے تمام رنگ دکھا دیے ہیں، جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا

جمعہ 13 جون 2025 02:45

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) شکارپور میں جون کی گرمی نے اپنے تمام رنگ دکھا دیے ہیں، جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔ شدید گرمی کے باعث شہر کی گلیاں اور بازاریں ویران نظر آئیں، جبکہ شہری اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

سندھ کے مختلف شہروں سمیت شکارپور میں بھی گرمی کی لہر میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گرمی کی شدت اس قدر بڑھ گئی کہ عام راستوں پر ویرانی نظر آئی ٹریفک کی آمد رفت میں بھی واضح کمی نظر آئی، ڈاکٹروں کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کہ شہری سخت ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرمی کی یہ شدید لہر 15 جون تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :