فیصل آباد پولیس نے اندھے قتل کے 3 ملزمان گرفتار کرلئے

جمعہ 13 جون 2025 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)فیصل آباد پولیس نے اندھے قتل کے 3 ملزمان گرفتار کرلئے، بیوی نے آشنا اور اسکے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر عمران کو قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزمان رخشندہ،عبدالمعیز اور ذیشان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن سب انسپکٹر مظفر علی معہ سب انسپکٹر ذیشان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کیا۔

مقتول عمران کی بیوی رخشندہ کے ملزم عبدالمعیز سے تعلقات تھے جس کی بناء پرملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ایک ماہ قبل مقتول عمران کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ملزمان تھانہ مدینہ ٹاؤن کے مقدمہ 1335/25 بجرم 302/34 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھے۔تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔