فیصل آباد لڑائی جھگڑا کی رنجش پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا

جمعہ 13 جون 2025 11:24

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)فیصل آباد میں لڑائی جھگڑا کی رنجش پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سدھو پورہ میں لڑائی جھگڑا کی رنجش پر مسلح نوجوان نے فائرنگ کرکے رانا مجاہد عرف بگی نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول نے بھانجے سے لڑائی جھگڑا کرنے پر 10 روز قبل عباس رضا عرف باسہ نامی ملزم کو اپنے ڈیرہ پر لیجا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

سدھو پورہ میں صلح کے لئے پنچائت لگی تھی کہ اس دوران مخالفین نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر مجاہد مضروب ہوکر دم توڑ گیا۔کبوتربازوں کی لڑائی کی صلح کروانے کیدوران وقوعہ پیش آیا۔ پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔