ایئرانڈیا کے جہاز کی بم کی دھمکی کے بعد تھائی لینڈ کے پھوکٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں ہنگامی لینڈنگ

جمعہ 13 جون 2025 12:00

ایئرانڈیا کے جہاز کی بم کی دھمکی کے بعد تھائی لینڈ کے پھوکٹ انٹر نیشنل ..
بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ایئر انڈیا کے مسافر طیارے نے بم کی موجودگی کی اطلاع کے باعث پھوکٹ ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق تھائی لینڈ کے پھوکٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو تھائی لینڈ کے تفریحی جزیرے پھوکٹ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔پروازاے آئی 379 نے بحفاظت لینڈ کر لیا ہے ، ایئرپورٹ انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ منصوبے پر عمل کیا۔ ■