Live Updates

نائجیریا انرجی2025 میں شرکت کے لئے درخواستیں 20جون تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

جمعہ 13 جون 2025 12:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ نائجیریا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’نائجیریا انرجی2025‘‘ میں شرکت کے لیے 20جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش نائجیریا میں28 سے 30 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں الیکٹرک موٹر اور پمپ ، ٹرانسفارمر ، پاور جنریشن ، انرجی میٹر ، الیکٹریکل کیبلز ، بیٹریاں ، سمارٹ انرجی سلوشن اوررینیو ایبل انرجی سسٹم سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔\932

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات