میونسپل کارپوریشن کے افسران و فیلڈ سٹاف کواپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے سرانجام دینے کی ہدایت

جمعہ 13 جون 2025 12:23

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)میونسپل کارپوریشن کے افسران و فیلڈ سٹاف کو حکم دیا گیا کہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت سے سرانجام دیں اور مبینہ کرپشن پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔زرائع کے مطابق نے کمشنر ملک جہانزیب اعوان نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور اور منظم آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ بازاروں میں فٹ پاتھ کو مکمل طور پر خالی کروایا جائے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے واضع کیا کہ تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور انسداد تجاوزات مہم میں غفلت برتنے والے انسپکٹرز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور وہ کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں کو تجاوزات اور ریڑھی فری قرار دیا گیا ہے وہاں دوبارہ قبضہ یا غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام فیلڈ ٹیموں کو اپنے اپنے علاقوں میں متحرک نظر آنا ہوگا اور ہر فرد کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، سخت گرمی کے پیش نظر واٹر سپلائی کنکشنز بحال رکھے جائیں اور بازاروں سے چنگ چی رکشوں کے خاتمے کے لیے افسران مل کر مثر لائحہ عمل ترتیب دیں۔

متعلقہ عنوان :