پاسداران انقلاب کے سربراہ اورچیف آف سٹاف کے قتل کی تصدیق

محمد باقری زندہ اور جنگی صورتحال کی نگرانی کے لیے کمانڈ سینٹر میں موجود ہیں،ایرانی میڈیا

جمعہ 13 جون 2025 12:57

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایرانی سرکاری میڈیا نے جمعے کے روز تصدیق کی ہے کہ پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سلامی کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب اسرائیل نے پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔ حملے میں ایران کے دو نمایاں ایٹمی سائنسدان فریدون عباسی دوانی اور محمد مہدی طہرانجی بھی ماے ہو گئے ۔ محمد باقری زندہ ہیں اور اس وقت جنگی صورتحال کی نگرانی کے لیے کمانڈ سینٹر میں موجود ہیں۔