رحیم یار خان، مشتعل افراد کا سینئر اداکار راشد محمود پر تشدد، قیمتی سامان چھین لیا

جمعہ 13 جون 2025 13:20

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)رحیم یارخان میں نامعلوم مشتعل افراد نے شیخ خلیفہ برج کے مقام پر سینئر پاکستانی اداکار راشد محمود کو تشدد کا نشانہ بناکر ان سے قیمتی سامان چھین لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار نے راجن پور سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوںنے بتایاکہ وہ اپنی بیوی کو لینے جارہے تھے کہ اس دوران رحیم یارخان جاتے ہوئے موٹروے انٹرچینج سے راستہ بھٹک کر شیخ خلیفہ برج پہنچے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس دوران ایک موٹرسائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرائی جس پر اہل علاقہ نے مجھے مارا اور قیمتی سامان سمیت شناختی کارڈ تک چھین لیا۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل اتنی تیزی سے ان کی گاڑی سے ٹکرائی کہ وہ بھی خوفزدہ ہو گئے تھے اور حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار تمام افراد ایک جانب جا گرے، مگر کسی کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔راشد محمود نے کہا کہ تشدد کرنے والے زبردستی مجھے اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے، تاہم وہاں پر موجود ایک شخص نے میری جان بخشی کرائی اور پولیس کو اطلاع دی۔انہوںنے کہاکہ مجھے ایسا لگاکہ تشدد کرنے والے افراد کچے کے ڈاکو ہیں اور قصور بھی ان کا تھا اور مجھے الٹا مارنا شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :