حج پر آیا شہری اہلیہ کو گلاب دینے خواتین کے خیمے میں جاگھسا، ویڈیو وائرل

جمعہ 13 جون 2025 16:55

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)حج کیلئے انڈونیشیا سے آنے والا شخص اپنی بیوی کو گلاب کا تحفہ دینے کیلئے خواتین کے خیمے میں داخل ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے آئے عازمین حج نے 9 ذی الحج کو حج کا فریضہ ادا کیا، اس دوران حاجیوں کی مختلف ویڈیوز دیکھنے میں آئیں، کبھی عرفات سے تو کبھی منی میں اور رمی کرتے ہوئے بھی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

(جاری ہے)

تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس سے زیادہ تر لوگوں کی توجہ سمیٹی۔ یہ ویڈیو منی سے سامنے آئی جس میں انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کو گلاب کو تحفہ دینے کی ٹھانی اور ایسا قدم اٹھایا جس نے سب کو حیران کردیا۔خاتون پہلے تو شوہر کا تحفہ دیکھ کر شرما گئیں اور پھر انہوں نے پھول پھینک دیا جس پر ان کا شوہر خیمے سے فوری باہر چلا گیا۔