وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز کیلئے کھلاڑی رہائشی سہولیات نہ ہونے کہ وجہ سے پریشان

سمر گیمز کا افتتاح وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے کیا تھا، 18 جون تک جاری رہنے والے گیمز میں 9 ڈویژنز کے 7 سو سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 13 جون 2025 15:33

وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز کیلئے کھلاڑی رہائشی سہولیات نہ ہونے کہ وجہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جون 2025ء ) وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز پنجاب کے کھلاڑی اپنی رہائشی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں۔ 
جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ سمر گیمز پنجاب کے کھلاڑی بڑی تعداد میں ایک ہی ہال میں رہنے پر مجبور ہیں، کھلاڑی اور کوچز مناسب رہائشی سہولیات نہ ہونے کہ وجہ سے پریشان ہیں۔

 
اس بارے میں کھلاڑی اور کوچز کا کہنا ہے کہ ہال یا ہوسٹل میں رہنا کوئی مسئلہ نہیں مگر ایک ہال میں ایک ڈویژن کے کھلاڑیوں کو رکھنا مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

 

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پہلے کھلاڑیوں کی تعداد کم تھی رات گئے اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کہا سب ایک جگہ رہیں گے۔ 
کوچز نے شکوہ کیا کہ بجلی کا بھی آنا جانا لگا رہتا ہے ، ایسے میں کھلاڑی کھیل پر کیا فوکس کریں گے، ہال میں کھلاڑیوں کی تعداد کو کم رکھیں بھیڑ بکریاں تو نہ بنائیں۔

 
علم میں رہے کہ وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز کا افتتاح کل وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے کیا تھا جس میں 18 جون تک جاری رہنے والے گیمز میں 9 ڈویژنز کے 7 سو سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔                                                                                                                              

متعلقہ عنوان :