جمعہ کے روزمساجد وامام بارگاہوں کی سکیورٹی کے فُول پروف انتظامات

جمعہ 13 جون 2025 16:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) سرگودھامیں نماز ِجمعہ کے سلسلہ میں مساجداور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں موجود اہم مساجداور امام بارگاہوں پر سرگودھا پولیس کے پانچ سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈکے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کناں رہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔نماز جمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔ مساجداور امام بارگاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسرز اور ایس ایچ اوزنے لگائی گئی ڈیوٹیز کو چیک کیااور ڈیوٹی کے حوالے سے بریف کیااورپولیس ملازمین کو الر ٹ رکھا۔ تمام سکیورٹی انتظامات کی ڈی پی او نے براہ راست خود نگرانی کی۔

متعلقہ عنوان :