اسرائیل نے ملک بھرمیں خصوصی ہنگامی حالت نافذ کر دی

جمعہ 13 جون 2025 17:07

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)اسرائیلی ڈیفنس فورسزنے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے ۔فورسزکی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی صبح 3 بجے (مقامی وقت کے مطابق)سے شہریوں کے لیے ہوم فرنٹ کمانڈ گائیڈ لائنز میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت ملک بھر میں سرگرمیوں کا دائرہ محدود کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکومت نے ملک میں تمام تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے، عوامی اجتماعات اور غیر ضروری دفاتر کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، صرف بنیادی اور ضروری شعبے سرگرم رہیں گے۔یروشلم میں رات تین بجے کے قریب سائرن کی آوازوں اور موبائل فون الرٹس کے ذریعے شہریوں کو خطرے سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :