اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اجلاس،تحقیق، گورننس اور انتظامی امور کی ہدایت

جمعہ 13 جون 2025 17:30

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ادارہ جاتی کوالٹی سرکل کا پہلا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی صدارت میں منعقد ہوا۔وائس چانسلر نے کوالٹی ایشورنس اور کارکردگی میں اضافہ کے لیے باہمی تعاون اور اعدادوشمار کی اہمیت کے ساتھ طلباء وطالبات کے تدریسی معیار کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تدریسی، تحقیق، گورننس اور کمیونٹی کی استعداد کار میں بہتری کے حصول کے لیے یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی اور انتظامی اکائیوں میں باہمی ربط اور باقاعدگی کی بھی ہدایت کی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد اسد اللہ مدنی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے بریفنگ میں انٹرنل اور ایکسٹرنل کوالٹی ایشورنس میکانزم کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں یونیورسٹی کی موجودہ پوزیشن اور اسٹریٹجک اہداف کا جائزہ پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :