Live Updates

کشیدگی میں اچانک اضافہ کسی فریق کے مفاد میں نہیں،ترکیہ/ چین

جمعہ 13 جون 2025 18:00

انقرہ /بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ترک وزارت خارجہ نے کہاہے کہ اسرائیل کو فوری طور پراپنی جارحانہ کارروائیاں ختم کرنی چاہئیں، اسرئیلی کارروائیاں بڑیتنازعات کا باعث بن سکتی ہیں جبکہ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے ممکنہ سنگین نتائج پر گہری تشویش ہے، کشیدگی میں اچانک اضافہ کسی فریق کے مفاد میں نہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیاکہ فریقین خطے میں امن وسلامتی کیفروغ کیلئے اقدامات کریں۔ترجمان نے کہاکہ چین اس کشیدہ صورتحال میں کمی کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات