پنجاب بھرمیں 1457 ٹریفک حادثات، 14افراد جاں بحق ،1745زخمی ہوئے ،ترجمان

جمعہ 13 جون 2025 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پنجاب بھرمیں 1457ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق اور1745زخمی ہوئے ،ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1457ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 736افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ1009معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ،ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 917ڈرائیورز،70کم عمرڈرائیورز،685مسافراور157پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،ترجمان کے مطابق 234ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت291متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 85حادثات میں 102متاثرین کے ساتھ دوسر ے، فیصل آباد83حادثات میں 96متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔