
ڈیرہ مراد جمالی ،محکمہ صحت نصیرآباد اور یونیسیف کے اشتراک سے "بگ کیچ اپ" حفاظتی ٹیکہ جات مہم کے حوالے سے ایک اہم شعور و آگاہی سمینار
جمعہ 13 جون 2025 18:31
(جاری ہے)
مقررین نے کہا کہ 16 جون 2025 سے ضلع نصیرآباد میں "بگ کیچ اپ" مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ان بچوں تک حفاظتی ٹیکہ جات پہنچانا ہے جو کسی بھی وجہ سے اس اہم عمل سے محروم رہ گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات نہ صرف بچوں کو مختلف مہلک بیماریوں جیسے خسرہ، پولیو، ٹی بی، کالی کھانسی، تشنج، اور دیگر متعدی امراض سے بچاتے ہیں بلکہ ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں۔
این اسٹاف کے ڈاکٹر یسین داجلی اور ڈویژنل ای پی آئی آفیسر عبدالغنی نے بھی مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ "بگ کیچ اپ" مہم ایک قومی فریضہ ہے جس کی کامیابی کا دارومدار عوام کی شمولیت پر ہے انہوں نے کہا کہ یونیسیف اور محکمہ صحت کی مشترکہ کوششوں سے ایک منظم اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے تاکہ ہر بچے تک حفاظتی ٹیکہ پہنچایا جا سکے کومینٹ کے صدام حسین نے کہا کہ یہ مہم والدین اور معاشرے کی مجموعی فلاح کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔ انہوں نے مذہبی و سماجی رہنماؤں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مہم کی حمایت کریں اور لوگوں میں شعور پیدا کریں۔آخر میں تمام مقررین نے اس مہم کو ایک قومی صحت کا مشن قرار دیا اور والدین پر زور دیا کہ وہ 16 جون سے شروع ہونے والی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنائیں۔\378متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.