کراچی، نجی کلینک میں 2 سال کا بچہ جاں بحق

جمعہ 13 جون 2025 18:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)کراچی کے علاقے بزرٹا لائن میں نجی کلینک میں 2 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق اہل خانہ کا موقف ہے کہ بچے کو پیٹ میں مروڑ اور موشن ہوئے تھے، کلینک میں انجکشن لگایا گیا، کچھ ہی دیر میں بچہ دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں۔