Live Updates

جیکب آباد ضلع میںمنصوبہ بندی کا فقدان

پیور بلاک کے دس منصوبوں پر رواں مالی سال 73 کروڑ 21 لاکھ ٹھکانے لگا دئے گئے رواں ماہ بجٹ کا مکمل صفایہ کرنے کا امکان

جمعہ 13 جون 2025 20:57

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)جیکب آباد ضلع میںمنصوبہ بندی کا فقدان پیور بلاک کے دس منصوبوں پر رواں مالی سال 73کروڑ 21لاکھ ٹھکانے لگا دئے گئے رواں ماہ بجٹ کا مکمل صفایہ کرنے کا امکان،محکمہ بلڈنگز ،ہائی وے ،پبلک ہیلتھ اور پروجیکٹ ڈائیریکٹر کے منصوبوں میں کہیں بھی پیور بلاک کے مقام کا ذکر ہی نہیںمحکمہ ترقی و منصوبہ بندی کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے سرکاری فنڈس کرپشن کی نذر ہونے لگے،پی اینڈ ڈی کی نگرانی نہ ہونے کے باعث ترقی کاغذوں تک محدود سرزمین پر حقیقت اسکے برعکس،ترقیاتی منصوبوں میں پیور بلاک کے مقام کا ذکر نا کرپشن ہے جیکب آباد میں بدترین کرپشن کا نوٹس لیا جائے شہریوںکا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سرکار کے اربوں روپے کا ہر سال ضیاع ہو رہا ہے عوام کو سہولت کے بجائے زحمت اٹھانا پڑ رہی ہے اور افسران بااثروں کے ساتھ مل کر اپنی جیبیں بھر رہے ہیںجیکب آباد میں مالی سال 2024/25میں چار محکموں کے افسران نے صرف جیکب آباد میں پیور بلاک کے دس منصوبوں پر 73کروڑ 21لاکھ سے زائد خرچ کئے جبکہ رواں ماہ جون میں بجٹ کا مکمل صفایہ کرنے کا امکان ہے افسران بلوں کی تیاری میں مصروف ہیں لیکن شہر پھر بھی کھنڈر بنا ہوا ہے ترقی کہیں نظر نہیں آتی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے شہر میں پیور بلاک کے 5،محکمہ بلڈنگز کا ایک ،محکمہ ہائی وے اور پبلک ہیلتھ کے 2,2منصوبے بنائے گئے ان منصوبوں میں کہیں بھی پیور بلاک کے مقام کا ذکر نہیں کیا گیا صرف اتنا بتایا گیا جیکب آباد پی ایس ون کے مختلف دیہاتوں اور وارڈ کے گلی محلوں میں پیور بلاک کی تعمیریعنی اگر بلدیہ کسی گلی میں پیور بلاک کی تعمیر کرائے تو اسے چاروں افسران کو اپنا منصوبہ بتانے میں آسانی ہو جیکب آباد کے شہریوں نصیر احمد ،سجاد شاہ ،عامر ،سجنے کمار ،ہریش،مسمات رانی ،طیبہ ،حارث اور دیگر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیور بلاک کے نام پر بدترین کرپشن کی گئی 73کروڑ کی لاگت سے پورے شہر میں پیور بلا ک نظر آتا یہ تو صرف چار محکمے ہیںبلدیہ ، پی ڈبلیو ڈی کے منصوبے تو اسکے علاوہ ہیںلیکن افسوس شہر میں جہاں پیور بلاک کی تعمیر ہوئی وہ اتنی ناقص تھی کہ ایک ماہ کے اندر ہی وہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے کام کی صرف خانہ پوری کی گئی مقصد عوام کو سہولت دینا نہیں فنڈس خرچ کرنا تھا متعلقہ حکام کو شکایت کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی کیونکہ سب ملے ہوئے تھے کاروائی کون کرتا محکمہ ترقی و منصوبہ بندی جیکب آباد میں غیر فعال نظر آتا ہے نگرانی نہ ہونے کاور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ترقی صرف کاغذوں تک محدود ہے سرزمین پر حقیقت اسکے برعکس ہے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کرپشن کا نوٹس لیاجائے ۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :