جیکب آباد کے ایس ایس پی ہائوس کے سامنے لڑکی کے مبینہ اغوا کے خلاف باگڑی برادری کا ڈنڈے اٹھا کر احتجاج شدید نعریبازی

جمعہ 13 جون 2025 20:57

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)جیکب آباد کے ایس ایس پی ہائوس کے سامنے لڑکی کے مبینہ اغوا کے خلاف باگڑی برادری کا ڈنڈے اٹھا کر احتجاج شدید نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بس اڈے سے وحیدہ کے مبینہ اغوا کے خلاف باگڑی برادری کے مردو خواتین کی جانب سے ڈنڈے اٹھا کر ایس ایس پی آفیس کے سامنے سخت احتجاج کیا گیا مظاہرین نے شدید نعریبازی کی انکا کہنا تھا کہ پویس نے گرفتار ملزم کو رشوت لیکر چھوڑ دیا ہے سرمستانی نوجوان لڑکی کو اغوا کرکے لے گیا ہے لڑکی نابالغ ہے انصاف کیا جائے یہ زیادتی ہے پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :