نوشہرہ، باپ بیٹے کے سفاک ملزم کی عدم گرفتاری پر مقتولین کے اہلخانہ سراپا احتجاج بن گئے

جمعہ 13 جون 2025 22:02

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)دو ماہ قبل اکبرپورہ میں فائرنگ کرکے بے دردی سے بے گناہ قتل ہونے والے باپ بیٹے کے سفاک ملزم کی عدم گرفتاری پر مقتولین کے اہلخانہ سراپا احتجاج بن گئے، ملزم علاقے میں دندداناتاپھر رہا ہے اور ہمیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اکبر پورہ پولیس پر ملزم کی عدم گرفتاری کے عوض رشوت وصولی کا الزام، اگر اگر اکبر پورہ پولیس نے سفاک ملزم کو چار یوم کے اندر اندرگرفتار نہ کیا تو ہم اپنے چھوٹے بچوں سمیت خود پر پیٹرول چھڑک کر اجتماعی خود سوزی کریں گے جسکی تمام تر ذمہ داری نوشہرہ پولیس پر عائد ہوگی دو ماہ قبل قتل ہونے والے مقتولین کی بیواوں کی فریاد اس سلسلے میں مسما مسرت بیوہ صوبیدار خان اور عزرا بیوہ محمد عاطف نے زیبی اور اپنی دیگر خواتین رشتہ داروں کے ہمراہ میڈیا کو اپنی فریاد سناتے ہوئے بتایا کہ دو ماہ قبل اکبرپورہ کے علاقہ ذخی قبرستان میں ایک سفاک ملزم شاہ سعود نے فائر کرکے بے گناہ باپ بیٹے صوبیدار خان اور کے بیٹے محمد عاطف کو قتل کردیا تھا دو ماہ گزرنے کے باوجود سفاک ملزم شاہ سعود کو اکبر پورہ پولیس گرفتار نہ کرسکی وہ علاقے میں دنداتا پیھر رہا ہے یہاں تک کہ اب وہ ہمیں دھمکیاں دے ریا ہے کہ اب باری صوبیدار کے کمسن بیٹے محمد یوسف کا ہے اس کو بھی قتل کردوں گا یہ کیسی حکومت ہے فریادی خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ اکبر پورہ پولیس نے سفاک ملزم شاہ سعود سے عدم گرفتاری کے عوض بھاری رشوت وصول کر رکھی ہے اس لیے ان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب علاقے میں کسی کی بکری چوری ہوجاتی ہے تو وہ منٹوں میں برآمد ہوکر ملزم بھی پکڑا جاتا ہے لیکن دو ماہ ہونے کو ہے اور بے گناہ باپ بیٹے کا سفاک قاتل گرفتار نہیں ہوا انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختون خوا، آئی جی پی، ریجنل پولیس افیسر مردان اور ڈی پی او نوشہرہ سے باپ بیٹے کے سفاک قاتل شاہ سعود کی گرفتاری اور ان سے تحفظ کا مطالبہ کردیا ہے بصورت دیگر اپنے چھوٹے بچوں سمیت خود پر پیٹرول چھڑکنے اور اجتماعی خود سوزی کی دھمکی دے دی ہے ۔