صوابی، سٹیفانہر ،دریائے سندھ میں دو افراد ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 13 جون 2025 22:02

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پیہور ہائی لیول کینال سٹیفانہر اور دریائے سندھ میں پشاور کے ایک اور نوجوان سمیت دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، لاشوں کی تلاش تاحال جاری ہے ، گزشتہ روز گاڑ منارہ کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے کے دوران ایک نوجوان محمد عادل سکنہ کڈی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ جمعہ کے روز صواںی ، جھنڈا روڈ پر واقع پہیور ہائی لیول کینال سٹیفانہر میں نہانے کے دوران پشاور سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ نوجوان تیز و تند اور گہرے پانی میں ڈوب گئے ، ریسکیو کی غوطہ خور ٹیموں نے لاشوں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :