نومبراحتجاج کیس، عدالت نے غیر حاضر پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعہ 13 جون 2025 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ملزمان کی حاضری کے بعد ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسداددہشت گردی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار ورکرز سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں، سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ ورکرز کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ بعد ازاں تھانہ آبپارہ کے مقدمہ کی سماعت 15 جولائی جبکہ تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔