وزیراعظم کی ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی وطن واپسی اور حفاظت کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 13 جون 2025 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی وطن واپسی اور ان کی حفاظت کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے جبکہ ایران میں پاکستانی سفارتخانہ کو زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے تمام تر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے خطے میں صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ کو الرٹ رہنے کا بھی حکم دیا ہے۔