سابق صدر ایبٹ آباد پریس کلب ممبر ایگزیکٹو کونسل پی ایف یو جےعامر شہزاد جدون کی والدہ کی دعائے قل اداکردی گئی

جمعہ 13 جون 2025 22:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) سابق صدر ایبٹ آباد پریس کلب، ممبر ایگزیکٹو کونسل پی ایف یو جے عامر شہزاد جدون کی والدہ کی دعائے قل محلہ غلام خان حجرہ جامع مسجد حضری میں ادا کی گئی ۔دعائے قل میں سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر خان جدون ،سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عنایت اللہ خان جدون ،سابق ضلع نائب ناظم شوکت خان تنولی ،لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا ، سابق چیئرمین بلدیہ ملک پرویز ،سابق ممبران ضلع کونسل فخر عالم گل ،شوکت ہارون خان ،ندیم احمد مغل ،وسیم خان جدون،سابق ممبران تحصیل کونسل وسیم ایڈووکیٹ ،نعیم اعوان صراف ،خطباء مفتی شمس الرحمن ،مفتی نذیر قریشی ،مفتی نوید منیر،جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مفتی انیس الرحمٰن قریشی ،مفتی عنایت الرحمن، مفتی جعفر طیار مقبول اعوان ،تحریک صوبہ ہزارہ کے صدر سلطان العارفین خان ،سابق صدر آل ٹریڈرزفیڈریشن سردار شاہنواز ،جنرل سیکرٹری سجاد خان ،اہلسنت والجماعت کے ڈویژنل صدر حاجی نواز جدون،سابق صدر ہائی کورٹ بار حاجی صابر خان تنولی ،ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ہائیڈرو یونین کے بانی چیئرمین جمیل اختر تنولی ،بلدیاتی ممبران ،امن کونسل برائے انسانی حقوق ایبٹ آباد کے چیئرمین سردار عبدالرشید کینٹونمنٹ بورڈ کے ممبران ،محکمہ تعلیم ،محکمہ پولیس ،محکمہ مال اور محکمہ صحت کے افسران، ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کابینہ کے عہدیداران وممبران ،سول سوسائٹی ،سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ،ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز کے چیئرمین ،کونسلرزکے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افراد کثیر تعداد میں شریک تھے ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے مرحومہ کے ایصال وثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔مرحومہ سکندر خان کی بیوہ ،حاجی صابر خان ،شکیل خان کی والدہ تھیں۔