Live Updates

بجٹ میں ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی،اپوزیشن

جمعہ 13 جون 2025 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد نے کہا ہے کہ بجٹ میں ہم سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا، 9 مہینے میں اپوزیشن اراکین کو ایک پیسہ نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انکاکہنا تھا کہ گزشتہ بجٹ پر بھی ہم نے احتجاج کیا تھا، کبھی بھی اسطرح تحمل سے اپوزیشن نے بجٹ تقریر نہیں سنی جس طرح ہم نے سنا تھا، بجٹ میں ہم سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا، 9 مہینے میں اپوزیشن اراکین کو ایک پیسہ نہیں دیا گیا، کیا اپوزیشن اراکین کے حلقوں کا حق نہیں،انکاکہنا تھا کہ 2018 اور 2013 میں غلط طریقے سے لانے والے جانے والے سب کا بیڑہ اللہ غرق کریں، اگر میرے خلاف کرپشن ثابت ہوا مجھے لٹکاو،

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات