Live Updates

خیبرپختونخوا میں بجٹ اجلاس کے معاملے پر حکومت اور گورنر آمنے سامنے

کسی کا پابند نہیں ہر صورت سمری پر آج ہی دستخط کروں، فیصل کریم کنڈی

جمعہ 13 جون 2025 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس بلانے پر تنازع ، حکومت اور گورنر آمنے سامنے آگئے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے بجٹ اجلاس کے لیے سمری اسمبلی سیکرٹریٹ نہ پہنچ سکی، گورنر کی جانب سے سمری وصول نہ ہونے پر حکومتی ارکان نے ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔سپیکر نے ریکوزیشن پر ہی بجٹ اجلاس طلب کیا اوربجٹ پیش کیا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھاکہ اجلاس کے لئے سمری وصول ہوئی ہے اجلاس کب بلانا ہے تاریخ دینا میری ذمہ داری ہے، ضروری نہیں ہے کہ حکومت کی دی گئی تاریخ پر اسمبلی اجلاس بلایا جائے۔ اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری ملی ہے جسے دیکھ رہا ہوں، آئین کے مطابق 14 روز تک سمری پر دستخط کرنے کا پابند، آج ہی دستخط کرنے کا پابند نہیں ہوں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تمام آئینی و قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد سمری پر دستخط کروں گا، کسی کا پابند نہیں کہ ہر صورت سمری پر دستخط آج کروں، وزیر اعلیٰ یا کسی اور کی دھمکیوں اور دباؤ میں آکر کبھی سمری پر دستخط نہیں کرونگا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات