Live Updates

ایران نے اسرائیل پر جوابی ڈرون حملوں کی تردید کردی

جمعہ 13 جون 2025 20:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ڈرون حملے کرنے کی تردید کردی۔عرب میڈیا رپورٹ میں ایرانی کی فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیاکہ ایران نے اسرائیل کے حملے کے جواب میں حملہ آور ڈرون نہیں بھیجے۔

(جاری ہے)

فارس نیوز ایجنسی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ایران نے ان اسرائیلی رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ تہران نے جمعہ کو اسرائیل کی طرف ڈرون داغے ہیں۔فارس نیوز ایجنسی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ ایران اسرائیلی حملوں کا انتقام مستقبل قریب میں لے گا

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات