د*احمد رضا مانیکا کی نااہلی کی انتخابی عذرداری پر سماعت 16 جون تک ملتوی

جمعہ 13 جون 2025 20:25

D لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے این اے 136 پاکپتن سے لیگی ایم این اے احمد رضا مانیکا کی نااہلی کی انتخابی عذرداری پر سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نیایم این اے کے وکیل کو پیش ہونے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی ایم این اے کے وکیل پیش نہ ہوئے تو فیصلہ کر دوں گا، ناکام امیدوار پی ٹی آئی رائو عمر ہاشم کے وکیل سمیر کھوسہ نے موقف اپنایا کہ فارم 45 کے تحت درخواست گزار کامیاب ہوا، فارم 47 میں ناکام کر دیا گیا، ٹربیونل درخواست گزار کو کامیاب قرار دینے کا حکم دے۔