[علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم

جمعہ 13 جون 2025 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 5 اکتوبر جلائو گھیرائو کے 2 مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے داخل کروانے کا بھی حکم دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوٹر جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوتے، شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بھی آپ نے یہی کیا، 8 ماہ بیل چلائی اور عدم پیروی پر خارج کر دی۔ پچھلی سماعت پر بھی آپ نے کہا وہ فیصل آباد ہیں، سال ہا سال بیل چلا کر عدالتوں کا نام خراب نہ کریں۔