yکلین لاہور مشن، ضلعی انتظامیہ شہر کو مثالی بنانے کیلئے سرگرم

ں*ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا کی قیادت میں لاہور کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے اقدامات جاری م*تحصیل نشتر میں نالوں، گول چکر اور رہائشی علاقوں کے مسائل پر موقع پر ہدایات جاری

جمعہ 13 جون 2025 20:40

,لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کلین لاہور مشن کی کامیابی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ ان کی انقلابی قیادت میں شہر کو صاف، ستھرا اور رہنے کے قابل بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل نشتر کا دورہ کیا اور صفائی، سیوریج سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) اور واسا کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کماہاں گول چکر اور نالے کا معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں صفائی مہم، تجاوزات کے خاتمے اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کو صاف ستھرا اور مثالی شہر بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ دن رات کوشاں ہے۔

انہوں نے کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے واقعات پر سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔مزید برآں، انہوں نے رہائشی علاقوں سے جھگیاں اور مویشی فوری ہٹانے کے احکامات بھی جاری کیے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔