چلغوزے کے جنگل میں آگ لگنے سے قدیم اور قیمتی درخت ضائع ہونے کا خطرہ ہے، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

جمعہ 13 جون 2025 20:40

bژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ضلعی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ضلع شیرانی کے علاقے تورہ مورگہ شین غر میں چلغوزے کے قیمتی جنگل میں آگ لگنے سے لاکھوں کی تعداد میں قدیم اور قیمتی درخت ضائع ہونے کا خطرہ ہے اور اگ تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ قوی امکان ھے کہ اگر آگ پر جلد قابو نہیں پایا گیا تو آگ سارے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور سارے جنگل کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کرے گا، اب تک محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ نے اگ بجھانے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کے لوگوں کا ذریعہ معاش چلغوزے کے فصل سے وابستہ ہے اور سالانہ کروڑوں روپے اس فصل سے کماتے ھیں اس کے علاوہ جنگلات کے ناپید ہونے سے ھمارا علاقہ موسمی تبدیلی کے منفی اثرات سے مزید دوچار ہوگا کیونکہ گزشتہ 76 سال سے نہ تو وفاقی حکومت اور نہ ہی صوبائی حکومت نے جنگلات کے تحفظ کے لیے کوئی قانون سازی کی ہو یا کوئی عملی قدم اٹھایا ہو،بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے کے وزیراعلی ، گورنر ، محکمہ جنگلات ،پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ اور تمام حکام بالا سے فوری طور اگ بجھانے پر قابو پانے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ چلغوزے کے نادر جنگل کو بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :