18 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

شہر کے مختلف مقامات سے پانچ لاشیں برآمد، مردہ خانے منتقل کردیا گیا

منگل 5 اگست 2025 22:33

18 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)لاہور میں خودکشی کے واقعہ سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے۔ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق شاہدرہ بیگم کوٹ میں18سالہ نوجوان عبداللہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

مزنگ قرطبہ چوک کے قریب فٹ پاتھ کنارے سی33سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ، کینٹ کچہری شمالی چھائونی کے علاقے سے 60سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں پایا گیا،مغلپورہ نہر کنارے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

گڑھی شاہوانڈیا پھاٹک کے قریب سے 40سالہ شخص کی پرانی اور بوسیدہ حالت میں لاش ملی ہے،نشتر کالونی یوحنا آباد میں 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،تمام لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔