سوات، تھانہ کبل کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، متعدد اداروں کی شرکت

جمعہ 13 جون 2025 21:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)سوات میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تھانہ کبل کی حدود میں پولیس کی جانب سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کی قیادت ایس ایچ او تھانہ کبل حیات خان نے کی، جس میں بی ڈی یو، سی ٹی ڈی، ڈی ایس بی، ایلیٹ فورس، اسپیشل برانچ اور دیگر پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ترجمان سوات پولیس کے مطابق سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ کبل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا، جرائم پیشہ عناصر، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔