ّمریدکے،وکیل بھائی کے قتل کا مدعی لاہور ہائیکورٹ کا وکیل اپنے دوسرے وکیل ساتھی سمیت قتل

موٹر سائیکل سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کار میں سوار دوافراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے

جمعہ 13 جون 2025 21:00

yمریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)وکیل بھائی کے قتل کا مدعی لاہور ہائیکورٹ کا وکیل اپنے دوسرے وکیل ساتھی سمیت قتل، موٹر سائیکل سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کار میں سوار دوافراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میںلے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور لاہائیکورٹ کا سینئر وکیل محمد لطیف سراء اپنے ساتھی کے سفیان طارق ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالتوں سے واپسی پر کار میں سوار ہو کر اپنے آبائی گاؤں ننگل ساہداں سے نارووال روڈ پر اپنی زمینوں کی طرف جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے اندھا دھندفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ملزمان مقتولین کی موت کی تسلی کے بعد فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پولیس اطلاع پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ زمین کے تنازعہ پرسال 2022کے دوران محمد لطیف سراء ایڈووکیٹ کا بھائی مارا گیا تھا جس کا مقدمہ گاؤں کی رانا پارٹی پر درج کرایا گیا۔ محمد لطیف سراء نے ملز م پارٹی کو عدالت سے سزا دلوادی جس پر مخالفین صلح کے لیے رابطوں میں تھے کہ اسی دوران مدعی محمد لطیف سراء کو بھی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

مقتول محمد لطیف ایک بیٹے اور دو بیٹیوںکا باپ تھا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔