جیکب آباد، بروہی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل، ایک زخمی

جمعہ 13 جون 2025 21:05

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) جیکب آباد، بروہی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل، ایک زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دوداپور تھانہ کی حدود وین اسٹینڈ کے قریب بروہی برادری کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران اینٹوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص پرویز بروہی قتل ہوگیا جبکہ مالک بروہی زخمی ہوگیا، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش اور زخمی کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، پولیس کے مطابق بروہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا ہے تاہم آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

متعلقہ عنوان :