ندیم افضل چن کی ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت

ایران کے عوام اور درحقیقت عالمی برادری امن، سلامتی اور تعاون کے حامل مستقبل کے مستحق ہیں، بیان

ہفتہ 14 جون 2025 03:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے عوام اور درحقیقت عالمی برادری امن، سلامتی اور تعاون کے حامل مستقبل کے مستحق ہیں۔ اپنے بیان میں ندیم افضل چن نے کہاکہ ایران پر گھناؤنا حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اور تمام فریقین سے تناؤ کو فوری طور پر کم کرنے کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایران کے عوام اور درحقیقت عالمی برادری امن، سلامتی اور تعاون کے حامل مستقبل کے مستحق ہیں۔ ندیم افضل چن نے کہاکہ ہم اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تنازعات کو حل کرنے اور زیادہ پرامن دنیا کی تعمیر کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستے ہیں۔ندیم افضل چن نے کہاکہ ہمیں ایسے مستقبل کے لیے کام کرنا ہوگا جہاں تشدد کی ایسی کارروائیاں ماضی کی بات ہوں۔