مسجد نبوی میں حجاج کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رہنے کی ہدایات

ہفتہ 14 جون 2025 09:20

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) مسجد نبوی میں مدینہ ہیلتھ کمپلیکس کی جانب سے حجاج کو ’لو‘ لگنے سے محفوظ رکھنے کےلیے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے،حجاج کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رہنے کی ہدایات ۔سبق نیوز کے مطابق ان دنوں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بڑی تعداد میں دنیا بھر سے آنے والے حجاج موجود ہیں جو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مرحلہ وار مدینہ منورہ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

مدینہ امور صحت کی ٹیموں نے حجاج کو گرمی سے محفوظ رکھنے کےلیے آگاہی مہم کے تحت مختلف رضاکار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو حجاج کو دھوپ کی تپش سے محفوظ رہنے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔رہنما ٹیموں میں شامل طبی اہلکار حجاج کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رہنے کی ہدایات کرتے ہیں تاکہ وہ اس مقدس سفر میں بیمار ہونے سے بچ سکیں اور بہتر صحت کے ساتھ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں۔