ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، سٹیو سمتھ کی صورت میں آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگ گیا

انجری کے باعث سٹیو ستمھ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 جون 2025 11:23

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، سٹیو سمتھ کی صورت میں آسٹریلیا کو بڑا دھچکا ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جون 2025ء ) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں فیلڈنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ انجری کا شکار ہوگئے۔ 
لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے دوران کیچ تھامنے کی کوشش میں سٹیو سمتھ کو انجری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث انہیں فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 
یہ واقعہ جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے 20ویں اوور میں پیش آیا جب مچل اسٹارک جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی وکٹ لینے کے قریب پہنچے، انکے بیٹ سے ایج نکلا تاہم سلپ میں کھڑے اسمتھ گیند پر لپکے تاہم وہ کیچ تھامنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ 
اس دوران سٹیو سمتھ کو انگلی پر چوٹ آئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور درد کے باعث انہیں میدان بدر ہونا پڑا۔

(جاری ہے)

 
آسٹریلوی کرکٹر کو طبی امداد اور اسکین کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی انجری کی نوعیت کا اندازہ کیا جاسکے گا۔ 
ادھر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے تیسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے ہیں اور جیت کے لیے محض 69 رنز درکار ہیں۔ 
مڈل آرڈر بیٹر ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹیمبا باوما 65 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ 
خیال رہے کہ دو روز قبل ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں اسٹیو اسمتھ لارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :