گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست17 جون کو سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 14 جون 2025 13:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)لاہور ہائیکورٹ میںگندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست 17 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد صدر کسان بورڈ ظفر حسین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے لا ء افسران کو رپورٹ پیش کیلئے مہلت دے رکھی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت مقرر نہیں کی،گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومت نے کسانوں کو ملز مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔حکومت کے اس اقدام سے کسان تباہ ہو جائے گا۔