سمرکیمپ،دارالحکومت مظفرآباد کے مختلف پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تدریسی نظام جاری

ہفتہ 14 جون 2025 16:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)سمرکیمپ،دارالحکومت مظفرآباد کے مختلف پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تدریسی نظام جاری،حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے تمام پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جملہ تعلیمی ادارہ جات 11اگست کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے لیکن تعلیم کے نام کاروباری طبقے نے پرائیویٹ سکولز میں سمرکمیپ کے نام پر بچوں کو حاضری کا پابند بناتے ہوئے سکول کھول دیے ہیں ریاست کے بیشتر پرائیویٹ سکولز سول بیوروکریسی ریٹائرڈ سرکاری ملازمین سیاستدانوں اور سرمایہ داروں کی ملکیت ہیں جو ریاستی اتھارٹی کو خاطر میں نہیں لاتے ریاستی دارالحکومت میں پرائیویٹ سکولز کا کھلنا ریاست کی اتھارٹی چیلنج کرنے کے مترادف ہے حکومت آگر اپنے احکامات پر عملدرآمد نہیں کروا سکتی تو وہ اس طرح کے نوٹیفکیشن جاری ہی کیوں کرتی ہے سول سوسائٹی نے اس حوالے سے چیف سیکرٹری سیکرٹری تعلیم سکولز سے فوری نوٹس لینے اور متعلقہ اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے