سٹی پولیس کی کارروائیاں،9 ملزمان گرفتار،موٹر سائیکلیں،منشیات برآمد

ہفتہ 14 جون 2025 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری ،گٹکاماوا اور منشیات فروشی میں ملوث 9مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2چوری شدہ موٹر سائیکلیں،1200گرام چرس، 110گرام آئس، 5کلو گٹکاماوا اور شیشہ فلیور وغیرہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف خان،مزمل،فاروق،نوید خان،محمد کامران،تنویر عرف مچھر،علی رضا،مصطفی اور عبدالصمد شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کوکلری،بغدادی،عیدگاہ اور کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :