سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خالدہ راؤ کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ہفتہ 14 جون 2025 16:59

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خالدہ راؤ کے والد کے انتقال پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اے بی این سے وابستہ صحافی خالدہ راؤ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے جاری تعزیتی پیغام میں خالدہ راؤ اور انکے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں انکا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔