سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ہفتہ 14 جون 2025 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ والدہ کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محترمہ زہرہ ودود فاطمی اور انکے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور زہرہ ودود فاطمی سمیت تمام اہلِ خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔