کہوٹہ مٹور روڈ پر بند نالوں کی صفائی کا عمل شروع

ہفتہ 14 جون 2025 22:51

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)کہوٹہ مٹور روڈ پر بند نالوں کو کھولنے اور ان کی مکمل صفائی کا عمل اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال کی خصوصی ہدایت پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کام کی نگرانی سپروائزر طالب بھٹی کر رہے ہیں۔ یہ نالے کہوٹہ شہر کے مرکزی نکاسی آب کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے پورے شہر کا پانی گزرتا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کی شکایات اور صفائی کی ناقص صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ طویل عرصے سے بند اور گندگی سے بھرے ان نالوں کو کھول کر مکمل طور پر صاف کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق، نالوں کی صفائی کا یہ عمل نہ صرف نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنائے گا بلکہ مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچا میں بھی معاون ثابت ہو گا۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بروقت اور قابل تعریف قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :