
اسرائیل پاکستان کو میلی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت بھی نہیں کرسکتا
اسرائیلی وزیراعظم کا پرانا بیان چلایا جارہا ہے، وزیردفاع خواجہ آصف کا بھی فیک کلپ چلایا گیا، فیک نیوز کی بھرمار ہے احتیاط برتنی چاہیے، جنگ کوئی بچوں کا کھیل نہیں، وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا سینیٹ میں اظہارخیال
ثنااللہ ناگرہ
پیر 16 جون 2025
20:55

(جاری ہے)
پاکستان نے اسرائیل سے بھی بڑے دشمن کا مقابلہ کیا ہے، اگرپاکستان پر کسی قسم کا کوئی حملہ ہوا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کیلئے ہماری پوری کوشش تھی، ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے مجھے لوپ میں رکھا، ہم معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ 15جون کو ایران اورامریکا میں دوبارہ مذاکرات شیڈول تھے۔ مزید برآں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدلطیٰ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلا جواز جارحیت کے تناظر میں بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسی طرح نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید بھٹہ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے نامزد سفیر کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان جاپان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔مزید اہم خبریں
-
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بدترین تعطل
-
2024ء: عالمی تنازعات میں ریکارڈ 383 امدادی کارکن ہلاک
-
پاکستان کے عوام عالمی ماحولیاتی بحران کے ذمہ دار نہیں لیکن پھر بھی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
اسلامی ریاست کی بنیاد سماجی انصاف پر ہے، احسن اقبال
-
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
-
وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتہ بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم، محسن نقوی ،وفاقی کابینہ مدنی مسجد کی بے حرمتی ،قرآن پاک کو شہید کرنے کے ذمہ دار ہیں‘ چودھری پرویزالٰہی
-
رواں سال پنجاب بھر میں 5 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا
-
گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے مہنگا ہوتا ہے ،وزیرمملکت داخلہ
-
آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.